اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

لاڑکانہ میں نواسے نے بالیاں چوری کرنے کے دوران نانی کو بے دردی سے قتل کر دیا

لاڑکانہ (اے ون نیوز )لاڑکانہ میں 10 روز قبل خاتون کے قتل میں ملوث نواسے کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے ون ٹی وی نے ایس ایس پی لاڑکانہ کے حوالے سے بتایا کہ نواسے نے 10 روز قبل نانی کو بالیاں چوری کرنے کے دوران ڈنڈا مار کر قتل کیا تھا۔

لاڑکانہ کے ایس ایس پی نے بتایا ہے کہ قتل کے بعد ملزم نے اپنی نانی کی لاش قریبی جنگل میں پھینک دی تھی۔

ایس ایس پی لاڑکانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پولیس نے جھاڑیوں سے برآمد کر لی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button