سنگاپور میں بھارتی گلوکار کو نشے میں دھت ہو کر خاتون سے بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی نژاد گلوکار شیوا بالن پرساد کو نشے میں دھت ہو کر خاتون سے بدتمیزی کرنے پر 3 ہزار سنگاپورین ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی۔حکام کے مطابق بھارتی نژاد گلوکار نے شو ختم ہونے کے بعد لفٹ میں پروڈکشن کمپنی کی خاتون اہلکارپر جنسی حملے کی کوشش کی تھی تاہم خاتون اور ان کے ساتھ موجود ان کی دوست کی جانب سے اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔خاتون نے واقعہ سے اپنی پروڈکشن کمپنی اور پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد کے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔سنگاپورین حکام نے خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرنے کے باعث واقعہ کی تاریخ اور مقام کی تفصیلات جاری نہیں کی تھیں۔