اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بچت سکیموں کی شرح منافع میں حیرت انگیز اضافہ

اسلام آباد(اے ون نیوز)مختلف بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بچت سکیموں کے تین ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں اعشاریہ 92 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 20 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔

6 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ایک اعشاریہ 18 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی شرح منافع 20 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 19 اعشاریہ 50 فیصد جبکہ سیونگ سرٹیفکیٹس کی اوسط شرح منافع اعشاریہ 27 فیصد اضافے سے 17 اعشاریہ 40 فیصد ہو گئی۔

اسی طرح بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 16 اعشاریہ 56 فیصد پر برقرار ہے، نئے ریٹس کا اطلاق کل سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button