مدینہ منورہ (اے ون نیوز) جدہ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے لیگی وفد اور انٹرنیشنل ختم نبوت تحریک کے امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اﷲ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
تفصیل کے مطابق ملک منظور حسین نے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی سماجی، تنظیمی سرگرمیوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی تھی۔ اس موقع پر احسن اقبال بھی موجود تھے۔ جن میں پاکستان میں مریم نواز شریف کے تنظیمی کنونشن سمیت اور سعودی چیمبر آف کامرس کے تجارتی وفد کا دورہ اور انویسٹمنٹ، کیمونٹی ویلفیئر، مسائل، سفارت خانہ کے متعلق تجاویز اور دوسرے اہم ایشوز پر دستاویزی رپورٹ پیش کی ہے۔
مسعود پوری صدر بزنس کیمونٹی و چیئرمین کشمیر کمیٹی و صدر نظریہ پاکستان فورم سعودی عرب نے بھی اپنی کاوشوں اور کشمیر کاز، نظریہ پاکستان کی ترویج و اشاعت کے متعلق رپورت دی تھی۔ جبکہ طائف کے وفد نے راجہ ظفر اقبال اور راجہ ریاض نے قائد محترم کو گولڈ کی تلوار اور قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ عوام کی محبت مجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ اور ان شاءاللہ میں ایسے محبت اپنے ساتھیوں، عہدے داروں، ورکرز، ووٹرز کو واپس لوٹاتا ہوں۔ مسلم لیگ ن ورکرز کی، غریب عوام ووٹرز کی جماعت ہے۔
ہم اپنے عہدے داران، ورکرز، ووٹرز کو دل سے عزت و احترام دیتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں۔ سیکورٹی خدشات، وقت کی قلت اور دوری کی وجہ سے جن ورکرز سے ملاقات نہ ہوسکی وہ بھی میرے دل میں بستے ہیں۔ ان شاءاللہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو بحران سے نکال کر ترقی یافتہ بنائے گی اور عوام کو ریلیف دے گی۔ ہمارا ماضی گواہ ہے کوئی کسی شک و شہبات میں نہ رہے۔سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دعوت پر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے اپنے بیٹوں حمزہ سعید مکی اور حماد سعید مکی کے ہمراہ ”شاہی قصر الضیافة“ مکہ مکرمہ میں میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں حسین نواز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
اس باہمی ملاقات میں پاکستان کی موجودہ اقتصادی، معاشی، سیاسی ومذہبی صورت حال، کشمیر، فلسطین، برما اور افغانستان کے مظلوم مسلمانوں کے حالات، بالخصوص سعودی عرب اور چین کی طرف سے پاکستان کی مدد اور پاکستان کو مشکل معاشی و اقتصادی حالات سے نکالنے کے عملی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی علمی و دینی خدمات، عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مکہ مکرمہ جیسی مقدس جگہ پر آپ سے عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے کام لے ر ہے ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف بدھ کو سعودی عرب سے لندن پہنچے جہاں کارکنوں نے ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔