نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں الیکشن ڈے پر حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند کر دی جائے گی۔
نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواصلاتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے کے خدشات موجود ہیں اس لئے مچھ، چمن اور تربت سمیت مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروسز معطل یا محدود کر دی جائیں گی۔