نیو یارک(اے ون نیوز)ٹوئٹر کی جانب سے ویریفائیڈ بلو ٹک ہٹائے جانے کے بعد امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ٹوئٹر کا ویریفائیڈ چیک مارک اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے ماہانہ فیس ادا کرنے سے انکار کردیا۔
نیویارک ٹائمز کے ترجمان کے مطابق ہم بلو ٹک ویریفکیشن کیلئے ماہانہ فیس ادا نہیں کریں گے نہ ہی رپورٹرز کے پرسنل اکاؤنٹس پر بلو ٹک ویریفکیشن کیلئے کوئی معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
ٹوئٹر کی جانب سے یکم اپریل سے لاگو کی گئی نئی پالیسی کے تحت ویریفائیڈ چیک مارک صرف پیڈ سبسکرپشن پر دستیاب ہوں گے، اداروں کیلئے گولڈ چیک مارک ویریفکیشن کی ماہانہ فیس ایک ہزار ڈالر جبکہ انفرادی اکاؤنٹ کیلئے سات امریکی ڈالر ماہانہ فیس مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے بھی اپنے اسٹاف کے آفیشل اکاؤنٹس کی ویریفکیشن جاری رکھنے کیلئے ماناہہ فیس کی ادائگی سے معذرت کر لی تھی۔