اوسلو(اے ون نیوز)ناروے کے دو بڑے شہروں کو بجلی مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ناروے میں بجلی تقریبا خاص طور پر ہائیڈرو سے پیدا ہوتی ہے، یعنی جتنی زیادہ بارش یا برف باری ہوگی آبی ذخائر میں اضافہ ہونے کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مزید کمی ہو گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست میں اسکینڈی نیویا میں شدید طوفان ”ہنس” آیا تھا جس کے باعث ناروے کے کچھ حصوں بارشوں کی وجہ سے آبی ذخائر میں اضافہ ہو گیا تھا۔
نتیجتاً ٹیکس اور گرڈ کی فیسیں ہٹا کر بجلی کی موجودہ قیمت صفر تک پہنچ چکی ہے۔
ناروے کے دارالحکومت “اوسلو” اور دوسرے بڑے شہر “برجن” میں بجلی کی قیمتیں صفر کر دی جائیں گی اور دونوں شہروں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔