
اسلام آباد(اے ون نیوز)مراکش کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست دفتر خارجہ نے جاری کر دی.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق الداخلہ کے قریب کشتی حادثے میں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی بھی شامل، مری ٹائم کے ریسکیو آپریشن میں 21 پاکستانی بھی شامل ۔
میڈیکل ٹیمیں بھی ریلیف آپریشن میں شامل ہیں،آپریشن کی مزید نگرانی کے لئے پاکستانی سفارتخانہ اور حکومت پاکستان موروکو حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں.
تمام تر سیچویش کا جائزہ لیا جا رہا ہے،کشتی حادثے میں بچ جانے والوں کے نام درج ذیل ہیں،مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق ، عبدالخفار ،گل شامیر، تنویر احمد شامل ہیں۔
محمد عباس کاظمی ، غلام مصطفیٰ ، عمران اقبال، شعیب زعفر، علی حسن ،محمد عاصف، اور بلال اقبال بھی زندہ بچ گئےہیں