تازہ تریندنیا

طاقتور پاسپورٹ کی فہرست جاری ، جاپان بازی لے گیا

دنیا میں سب سے طاقتور پاسپورٹ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر جاپان کا قرار پایا ہے جب کہ سب سے کمزور پاسپورٹ کا حامل ملک افغانستان ہے۔

یہ اعداد و شمار ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کیے گئے، یہ ادارہ ہر تین ماہ بعد 199 پاسپورٹس کی 227 سفری مقامات تک رسائی کے بارے میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے خصوصی اعداد وشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کرتا ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ تازہ ترین طاقت کی فہرست کے مطابق جاپان سب سے پہلے نمبر پرہے جس کے بعد سنگاپور و جنوبی کوریا کے پاسپورٹوں کو دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں دوسرے نمبر کا حامل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد جرمنی و سپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور آسٹریا کو پاسپورٹس کو ایک ساتھ چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور یمن کے پاسپورٹس کے نمبرز ان کے بھی بعد آتے ہیں کیونکہ  ان دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے لوگ بالترتیب 32 اور 34 مقامات پر ویزہ فری کی سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔افغانستان، عراق، شام، پاکستان اور یمن نے اس لحاظ سے دنیا کے سب سے کم طاقتور پاسپورٹ کے طور پر اپنی پوزیشنیں برقرار رکھی ہیں کہ 2020 میں بھی ان کی یہی  پوزیشن تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button