اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سعودی عرب میں 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد، تحقیقات شروع

اسلام آباد(اے ون نیوز)افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کر لیے جس کے بعد ڈی جی پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ مصطفیٰ قاضی اور ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے جبکہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضر اور ایک ریٹائرڈ ملازم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے۔

پاکستانی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، معاملے کی پوری چھان بین اور نادرا ڈیٹا بھی کاؤ نٹر چیک کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button