اہم خبریںتازہ ترینذرا ہٹ کے

تاریخ کے بڑے آئی ٹی بریک ڈاﺅن کے دوران فضائی کمپنیاں کمپیوٹر کے بجائے کاغذقلم پر آ گئیں

نئی دہلی(اے ون نیوز) دنیا کو گزشتہ روز تاریخ کے سب سے بڑے ’آئی ٹی بریک آوٹ‘ کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب مائیکروسافٹ ونڈوز ہی کریش کر گئیں، جس سے بینکوں، ایئرپورٹس، ریلوے سٹیشنزدیگر شعبوں کے آپریشنز متاثر ہوئے۔ بھارت کی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ کو بھی کمپیوٹرز بند ہونے کی وجہ سے تحریری بورڈنگ پاس جاری کرنے پڑے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مائیکروسافٹ ونڈوز کے بریک آوٹ سے بھارت کے لگ بھگ تمام ایئرپورٹس متاثر ہوئے اور فضائی کمپنیوں کو اپنے کئی افعال کمپیوٹر کی بجائے کاغذ قلم کے ذریعے انجام دینے پڑے۔ حتیٰ کہ انڈی گو اور دیگر فضائی کمپنیوں نے اس دوران مسافروں کو تحریری بورڈنگ پاس جاری کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک صارف نے اپنے تحریری بورڈنگ پاس کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”انڈی گو کی طرف سے مجھے یہ بورڈنگ پاس جاری کیا گیا ہے۔ لگتا ہے ہم پتھر کے زمانے میں واپس جا رہے ہیں۔“ایک شخص نے اس پوسٹ پر کمنٹس میں لکھا کہ ”یہ دیکھ کر عجیب احساس ہو رہا ہے کہ ہم ٹیکنالوجی پر کس قدر انحصار کرنے لگے ہیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button