لاہور (اے ون نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی خاتون کے ساتھ مبینہ غیر اخلاقی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں آئے دن کوئی نہ کوئی آڈیو لیک کی جاتی رہی لیکن اب ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کی مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو کال لیک ہونے کے دعوے کئے جارہے ہیں۔
شہزاد گل نامی شخص نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پرویز رشید کی مبینہ ویڈیو کال کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں خاتون نیم برہنہ حالت میں موجود ہے جبکہ بڑی سکرین پر پرویز رشید دکھائی دے رہے ہیں۔
ٹویٹر صار ف نے دعویٰ کیا کہ 2 ہفتے سے میں یہ ویڈیو اپ لوڈ نہیں کر رہا تھا۔کیونکہ خان ایسی حرکتوں سے منع کرتا ہے۔اب اکثر لوگوں نے سکرین شاٹ لگا دیا ہے تو بتاتا چلوں کہ یہ مریم کے استاد پرویز رشید کی 27 منٹ کی ویڈیو کال ہے جو کیمرے کے سامنے کپڑے اتا رہا ہے۔
ٹویٹر صارف نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے اس وجہ سے میں نے وائرل نہیں کی کہ خان کا ایک جملہ بہت قیمتی تھا کہ اگر کتا تمہیں کاٹے تو کتے کو کاٹتے نہیں بلکہ اس کے سر پر اینٹ مارتے ہیں۔یہ فرق ہے انسان اور کتے کا۔ورنہ ان کی طرح اس گند پر بھنگڑے ڈال رہے ہوتے۔یہ فرق ہے خان کی تربیت کا اور ان جاہل چوروں کی تربیت کا۔“
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پرویز رشید کی جانب سے اس مبینہ لیک وڈیو کال پر کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔