اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

جشن آزادی کا تحفہ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد(اے ون نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے بری خبر آ گئی،حکومت نے جشن آزادی کی خوشیاں بھی برباد کرنے کی ٹھان لی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں15اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں۔

دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقیمت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 15روپےفی لیٹراضافےکا امکان ہے۔موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button