کراچی (اے ون نیوز) ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی لانگ روٹ پرواز پر پانی کی قلت کے سبب مسافروں کو ٹوائلٹ کے لیے منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 784 میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔جب ہزاروں فٹ کی بلندی پرجہاز میں قلت آب کا مسئلہ پیدا ہوا،ذرائع کے مطابق گراونڈ اسٹاف اور انجینئرز نے ٹورنٹوسے طیارے کی روانگی کے وقت پانی لوڈ نہیں کیا۔
ٹورنٹو ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد جہاز کے ٹینکس میں پانی ختم ہوگیا،اس صورتحال کے سبب رفع حاجت کےلیے واش روم جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا،غیر معمولی صورتحال کے پیش نظرجہازکے عملے نے ٹوائلٹ کے لیے مسافروں کومنرل واٹر دیا۔
بوائنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔بیشترمسافروں نے پینے کا صاف پانی باتھ روم میں استعمال کیا،اسی بنا پر مسافروں کو چائے اور کافی بھی نہیں دی جا سکی، جس کی بنا پر مسافروں نے 13 گھنٹے اذیت میں گزارے۔