اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پی آئی اے کا سالِ نو پر کینیڈا سے آنے والوں کیلئے ٹکٹس پر 10فیصد رعایت دینے کا اعلان

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز پی آئی اے نے سال نو پر کینیڈا سے پاکستان آنے والوں کیلئے ٹکٹس پر 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا کے مطابق پی آئی اے نے نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا، کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کی ٹکٹس پر 10فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر خصوصی طور پر 10فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، ٹکٹ بکنگ 10 دسمبر تک کی جاسکتی ہے۔ خریدے گئے رعائتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button