جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے پروازوں میں تاخیر پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت دیگر ائیرلائنز کو تنبیہ کردی۔
سعودی ایوی ایشن نے مجموعی طور 26 ائیرلائنز کو وارننگ لیٹر جاری کیے اور کہا کہ ائیرلائنز نے پرفارمنس ٹھیک نہیں کی تو ان کے سلاٹس کم کردیے جائیں گے۔
سعودی ایوی ایشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اپنی پروازوں کی وقت پرآمد اورروانگی یقینی بنائے۔
پروازوں میں تاخیر پر پی آئی اے کو جرمانے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے، طیارے خراب ہونے کی وجہ سے پروازیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔