واشنگٹن (اے ون نیوز) ایک یوٹیوبر جس نے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو تباہ کیا تھا اسے 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
دی گارڈین کے مطابق ٹریور جیکب نے وفاقی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے ارادے سے تباہی اور چھپانے کے جرم کا اعتراف کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جرم میں وفاقی جیل میں زیادہ سے زیادہ 20 سال کی سزا ہے۔ جس ویڈیو میں انہوں نے طیارہ تباہ کیا تھا اسے تین ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے 29 سالہ پرائیویٹ پائلٹ کا سرٹیفکیٹ بھی منسوخ کر دیا ہے۔
تبتی اپنی خوشی اور تحفظ کے لئے دیوتاؤں کے علاوہ دریاؤں، چشموں، پہاڑوں اور ہواؤں کی بھی پوجا کرتے ہیں اور نذرانے کے طور پر جانوروں کی بلی چڑھاتے ہیں
امریکہ میں حکام نے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر اس چھوٹے سنگل انجن والے طیارے کو تباہ کیا ، اس نے یہ طیارہ دسمبر 2021 میں کیلیفورنیا کے لاس پیڈریس کے قومی جنگل میں تباہ کیا۔
‘آئی کریشڈ مائی پلین’ کے عنوان والے کلپ میں جیکب کو ایک انجن والے طیارے سے پیراشوٹ سے نیچے اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ان کے ہاتھ میں سیلفی سٹک تھی جس سے وہ ویڈیو بنا رہے تھے، انہوں نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ طیارے میں خرابی کی وجہ سے انہیں اسے چھوڑنا پڑا۔