اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت ، جہاز میں دوران پرواز سوتے ہوئےخاتون کے ساتھ جنسی ہراسگی کا واقعہ

ممبئی (اے ون نیوز )بھارت میں جہاز میں دوران پرواز خاتون نے ساتھ جنسی ہراسگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ،ساتھ والی نشست پر بیٹھے مرد نے لڑکی کو سونے کے بعد غیر اخلاقی طریقے سے چھونا شروع کر دیا ، لڑکی کی آنکھ کھلی توہ چیخ پڑی جس کے بعد جہاز کا عملہ موقع پر پہنچا اور لینڈ کرنے کے بعد اس شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسگی کا یہ واقعہ ممبئی سے گوہاٹی جانے والی پرواز میں پیش آیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے اسے گرفتار بھی کر لیاہے ۔

انڈیگو کی فلائٹ فلائٹ رات 9 بجے ممبئی سے گوہاٹی کیلئے روانہ ہوئی ،خاتون نے بتایا کہ میں ہسپتال میں قیام کے بعد صحت یاب ہو کر واپس لوٹ رہی تھی ،رات کے وقت جہاز کی لائٹس کم کر دی گئیں اور میں سو گئی، جب میری آنکھ کھلی تو مجھے محسوس ہوا کہ میر ی سیٹ کی آرم ریسٹ اوپر اٹھی ہوئی تھی اور ساتھ بیٹھا مرد مجھے قریب ہوتا محسوس ہوا، جبکہ مجھے یاد آرہا تھا کہ میں نے اسے سونے سے پہلے نیچے گرا دیا تھا.

میں آدھی نیند میں تھی اس لیے واپس سو گئی اور اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا، میں نے دوبارہ آرم ریسٹ کو نیچے کر دیا ، کچھ دیر کے بعد میں کچھ محسوس کیا، آنکھ کھلی تو دیکھا کہ ساتھ سیٹ پر بیٹھے مرد کا ہاتھ میرے جسم پر تھا، اس شخص کی آنکھیں بند تھیں، میں ششدر رہ گئی ، میں نے انتظار کیا اور اپنی آنکھیں آدھی کھلی رکھیں اور ایسا محسوس کروایا جیسے میں سو رہی ہوں ۔

چند منٹ کے بعد میں نے پھر سے محسوس کیا کہ وہ میرے جسم کو غیر اخلاقی طریقے سے چھورہا ہے اور ساتھ اپنے جسم کے مخصوص حصے کو بھی مسلسل چھو رہاہے ،میں یہ سب دیکھ کر ڈر گئی اور میں چیخنا چاہتی تھی، پھر میں نے اپنے ہواس کو قائم کیا اور اس کے ہاتھ کو اپنے جسم سے ہٹاتے ہوئے چیخنا شروع کر دیا، سیٹ کی لائٹس جلائیں اور عملے کو بلایا ۔وہ شخص اپنے کیئے پر معافیاں مانگنے لگ گیا ،جب میں چلا کر سارا واقعہ بیان کر رہی تھی ۔

انڈیگو کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی شکایت پر مبینہ جنسی ہراسگی کے الزام میں اس مرد مسافر کو گوہاٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ خاتون نے ایئر لائن عملے کا شکریہ اد کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button