اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی، سینئر ترین لیگی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا.

ذرائع اے ون ٹی وی کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف شامل ہیں،کمیٹی پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی.

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت،(ن) لیگ کی مذاکراتی کمیٹی نواز شریف سے رابطے میں رہے گی.

کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کر رہی ہے،موجودہ قومی اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی، معاملہ زیر غور، نگران سیٹ اپ میں کون کون شامل ہو گا، بات چیت ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button