لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری کر دیا
منشور کے مطابق آرٹیکل62اور63کو اپنی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا،نیب کا خاتمہ کیا جائے گا ،انسداد بد عنوانی کے اداروں اور ایجنسیوں کو مضبوط کیا جائے گا ،عدلیہ میں ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے گا ،پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا ،چھوٹے کسانوں کیلئے سود سے پاک قرضوں کی فراہمی منشور کا حصہ بنایا گیا۔
آئینی ،قانونی ،عدالتی اور انتظامی اصلاحات کی منصوبہ بندی ،گورننس سسٹم میں اصلاحات بھی مسلم لیگ ن کے منشور میں شامل،ایک کروڑ سے زائد نوکریوں کی فراہمی ن لیگ کے منشور حصہ ہو گا۔
غربت،بے روزگاری میں کمی بھی مسلم لیگ منشور میں شامل،تعلیم کیلئے بجٹ بڑھانا مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ،سستی اور زیادہ بجلی کی فراہمی ،بلوں میں کمی بھی منشور میں شامل،معاشی ترقی،امن،باہمی احترام کی بنیاد پر بھارت سے تعلقات استوار،بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر5اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے ہوں گے۔
چار سال میں مہنگائی 4سے 6فیصد تک لائی جائے گی،مالی سال 2025تک مہنگائی میں 10فیصد کمی کی جائے گی،کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا1.5فیصد تک کیا جائے گا،پانچ سال میں سالانہ بر آمدات60ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر۔
پانچ سال میں فی کس آمدنی2000ڈالر کرنے کا ہدف مقرر،چار سال میں مالیاتی خسارہ3.5فیصد یا اس سے کم کرنے کا ہدف مقرر۔