پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات 2024 کے لیےگوجرانولہ سے فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے ، اعلان کے مطابق فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال پی پی 68 گوجرانوالہ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔اس سے قبل چوہدری محمد اقبال گجر (ن) لیگ کے ہی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، 2018 ءمیں سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں چوہدری اقبال مسلم لیگ( ن) کے امیدوار تھے تاہم انہیں پرویز الہیٰ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ( ن) نے عام انتخابات 2024ء کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا آغاز کر دیا، (ن) لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار کی جانب سے راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ( ن) کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 کے لیے شیخ آفتاب احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔اس کے علاوہ این اے 50 سے ملک سہیل خان، این اے 51 راجہ اسامہ سرور، این اے 52 راجہ جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔(ن) لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے ملک ابرار احمد کو ٹکٹ دیا ہے، جبکہ این اے 53 سے حنیف عباسی ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سے میجر (ر) طاہر اقبال، این اے 59 سے سردار غلام عباس مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہوں گے۔
راولپنڈی کے صوبائی حلقوں سے کون کون امیدوار ہے؟صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سے جہانگیر خانزادہ اور پی پی 2 سے افتخار احمد خان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ پی پی 3 سے حمید اکبر، پی پی 4 سے سحر علی خان، پی پی 5 سے ملک اعتبار خان اور پی پی 6 سے محمد بلال یامین مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 8 سے افتخار احمد مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ حلقہ پی پی 9 سے شوکت راجا بھٹی، پی پی 10 سے چوہدری نعیم اعجاز، پی پی 11 سے عمران الیاس چوہدری، پی پی 14 سے ملک افتخار احمد ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے ملک منصور افسر اور 16 سے ضیا اللہ شاہ کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 17 سے راجہ عبدالحنیف، پی پی 18 سے سجاد خان، پی پی 19 سے حاجی پرویز خان، پی پی 20 سے سلطان حیدر علی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔حلقہ پی پی 21 سے تنویر اسلم ملک، پی پی 23 سے شہریار ملک، پی پی 25 چوہدری ندیم خادم، پی پی 26 سے ناصر محموداللہ مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہوں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ ڈویژن سے بھی قومی اور صوبائی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق ضلع گجرات میں این اے 62 سے چوہدری عابد رضا، این اے 63 نوابزادہ غضنفر علی گل، این اے 65 سے نصیر احمد مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہوں گے۔
ضلع وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 سے نثار احمد چیمہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ضلع حافظ آباد کے حلقہ این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ امیدوار ہوں گی۔
این اے 68 منڈی بہاؤالدین سے مشاہد رضا کو ٹکٹ دیا گیا ہے، این اے 69 سے ناصر اقبال بوسال مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
اس کے علاوہ ضلع سیالکوٹ میں این اے 70 سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ محمد آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ضلع نارووال میں این اے 75 سے چوہدری انوارالحق اور این اے 76 سے احسن اقبال کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ این اے 77 سے چوہدری بشیر ورک مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گوجرانوالہ ڈویژن کے 29 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے حمیدہ میاں، پی پی 41 سے طارق یعقوب، پی پی 42 سے خالد محمود رانجھا اور پی پی 43 سے چوہدری اختر عباس مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 44 سے آصف اقبال، پی پی 45 سے طارق سبحانی، پی پی 47 منشااللہ بٹ، پی پی 48 سے رانا لیاقت علی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق پی پی 49 سے رانا محمد افضل، پی پی 50 سے چوہدری نوید اشرف، پی پی 51 سے ذیشان رفیق، پی پی 52 سے چوہدری ارشد جاوید مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 53 سے رانا عبدالستار، پی پی 54 سے احسن اقبال، پی پی 56 سے منان خان، پی پی 57 سے خواجہ محمد وسیم کوٹکٹ دیا گیا ہے۔
پی پی 58 سے بلال اکبر خان، پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ، پی پی 27 سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 سے شبیر احمد مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ پی پی 29 سے نوابزادہ حیدر مہدی، پی پی 30 سے میجر (ر) معین نواز وڑائچ، پی پی 33 سے محمد علی، پی پی 34 سے میاں طارق محمود مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ ہولڈر ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) نے پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ، پی پی 36 عدنان افضل چٹھہ، پی پی 37 میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 شیخ گلزار احمد اور پی پی 39 سے محمد عون جہانگیر کو ٹکٹ دیا ہے۔