اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

خلائی مخلوق نہیں عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کے سلسلے میں دسمبر سے انتخابی مہم چلا رہا ہوں، تمام شہروں سے ہوتے ہوئے آج کوٹ ادو پہنچا ہوں، آپ اتنی ٹھنڈ میں یہاں موجود ہیں، دل سے شکریہ کہتا ہوں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں واحد سیاستدان ہوں جو آپ عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں، باقی سیاستدان خلائی مخلوق سے اُمید رکھے بیٹھے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ ایک بار پھر نظر آ رہا ہے، دہشت گردوں نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے، دہشتگرد ہمارے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کیلئے خطرہ ہیں، آئیں ہمارا ساتھ دیں، ہم مل کر تمام مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں، ہم خلوص دل سے کام کر کے ضرور کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائدعوام، شہید بینظیر بھٹو اور صدر زرداری نے آپ کی نمائندگی کی، ہم اس ملک کے غریب لوگوں، مزدوروں اور کسانوں کی نمائندگی کرتے ہیں، باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، وہ جب بھی حکومت میں آتے ہیں امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، آپ ساتھ دیں ہم اشرافیہ اور امیروں کو تکلیف پہنچائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس الیکشن کیلئے 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ پیش کیا ہے، یہ کہتے ہیں آپ کے ان 10 نکات پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا، آپ پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں آمدنی کو ڈبل کریں گے، غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر اور خواتین کو مالکانہ حقوق دوں گا، غریب عوام کیلئے 300 یونٹ مفت بجلی دلواؤں گا، وعدہ پورا کروں گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم بی آئی ایس پی میں اضافہ کریں گے، بھٹو غریب عورتوں کو بلاسود قرضہ دلواؤں گا تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں، آپ میرا پیغام کسانوں تک پہنچائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، بڑے بڑے زمینداروں کے بجائے پیسہ غریب کسانوں کی جیب میں جائے گا، بھٹو ہم کسان کارڈ کے ذریعے فصل کی انشورنس کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو کھاد اور بیج کے ذریعے کسان کارڈ کے ذریعے مدد پہنچانی ہے، پیپلز پارٹی آپ کو مزدور کارڈ دلوائے گی، ہم یقینی بنائیں گے ملک کے محنت کشوں اور مزدوروں کو صلہ ملے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح نوجوان ہوں، نوجوانوں کے دکھ درد کا احساس کرتا ہوں، نوجوانوں کیلئے انقلابی پروگرام کا اعلان کیا ہے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دلوائیں گے، روزگار کی تلاش میں پھرنے والے نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے سندھ کے ہر ضلعے میں مفت علاج کا ہسپتال بنایا ہے، کراچی میں دنیا کا سب سے بڑا دل کے مفت علاج کا ہسپتال بنایا ہے، گمبٹ میں 100 فیصد مفت معیاری علاج کا بندوبست کیا ہے، ہم یہ نہیں پوچھتے آپ کہاں سے آئے ہیں، آپ ملک کے کسی بھی حصے سے آئیں گمبٹ میں مفت علاج ملے گا، اگر آپ میری حکومت بناتے ہیں تو آپ کے گھر تک مفت علاج پہنچاؤں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button