پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے بتا دیا کہ عمران خان کو جیل میں دراصل کون ڈالنا چاہتا تھا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا مسلم لیگ (ن) کی خواہش تھی، اس پارٹی نے اپنی خواہشات پوری کروا لیں۔ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان بھی (ن) لیگ ہی چھیننا چاہتی تھی۔ الیکشن آگے جانا بھی اسی پارٹی کا مطمع نظر تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب بہت پریشان ہے، یہ میدان میں اتری تو صورت حال کا اندازہ ہوا ہے، اب ان کا حال بہت خراب ہے۔