اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

ایم کیو ایم شہید بھٹو کیخلاف نفرت انگیز بیان پر معافی مانگے،پیپلزپارٹی

کراچی(اے ون نیوز) پیپلزپارٹی نے گورنر سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں زہرآلود گفتگو کی ہے، متحدہ قومی موومنٹ شہید بھٹو کیخلاف نفرت انگیز بیان پر معافی مانگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے نفرت اور انتہا پسندی کی سوچ کو نہیں چھوڑا، ایم کیو ایم نے نوجوان نسل کے ہاتھ میں اسلحہ دیا، بلدیہ میں لوگوں کو صرف بھتے کے لئے زندہ جلا دیا گیا تھا۔

صوبائی وزراءکا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو پیپلزپارٹی پر الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button