لاہور(اے ون نیوز)لاہورقلندرز باﺅلنگ اور بیٹنگ بھول گئے،مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا،ملتان سلطان نے5وکٹوں سے ہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان محمد رضوان 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی،ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
ملتان کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی،167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان کی جانب سے محمد رضوان نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 59 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے 9 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ڈیوڈ ویلی 25 ، ریزا ہینڈرکس 9 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے،تاہم اختتامی اوورز میں افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مسلسل تیسری کامیابی دلوادی۔ملتان سلطانز نے ہدف 19 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔
قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔