ایپل کی طرف سے 6سال قبل آئی فون ایکس متعارف کرایا گیا تھا تاہم یہ فون آج بھی صارفین میں بے حد مقبول ہے اور اب یہ فون پاکستانی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق آئی فون ایکس پانچ مختلف ماڈلز میں آتا ہے جن کی قیمت 40ہزار روپے سے 60ہزار روپے اور ان پر پی ٹی اے ٹیکس 68ہزار روپے سے 1لاکھ 12ہزار 900روپے تک ہے۔
آئی فون ایکس (64جی بی) پاسپورٹ کے ذریعے پی ٹی اے سے منظور کروانے کے لیے 68ہزار 200روپے اور شناختی کارڈ پر منظور کروانے کے لیے 87ہزار 700روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ اسی طرح آئی فون ایکس (128جی بی) کے لیے پاسپورٹ پر 68ہزار 300روپے اور شناختی کارڈ پر 87ہزار 700روپے، آئی فون ایکس ایس پاسپورٹ رپ 87ہزار 800روپے اور شناختی کارڈ پر 1لاکھ 9ہزار 200روپے جبکہ آئی فون ایکس ایس میکس پاسپورٹ پر پی ٹی اے سے منظور کرانے کے لیے 91ہزار 100روپے اور شناختی کارڈ پر 1لاکھ 12ہزار 900روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔