اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیرافضل مروت اورنیاز اللہ نیازی میں تلخ کلامی،پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد(اے ون نیوز)پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں شیرافضل مروت اورنیاز اللہ نیازی میں تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس شمیم نقوی کا کور کمیٹی میٹینگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شیرافضل مروت کا کوئی استاد لگانا چاہیے، شیرافضل مروت کے ساتھ کوئی رکھنا چاہیے جو اسے پڑھائے سمجھائے، اپنے ہی لوگوں پر شیرافضل مروت اٹیک کررہے ہیں۔

جس پر شیر افضل مروت نے کہا میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نکلتا نہیں،سب چھپے ہوئے، میں نے پی ٹی آئی کو لیڈکیاہے، میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے اراکین باتیں کرتے ہیں۔

کور کمیٹی میں بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نے کہا شیرافضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں، دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتاہے، شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔

اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کو روکنے کی کوشش میں نیاز اللہ نیازی سے شیرافضل مروت کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

شیرافضل مروت نے کہا باہر آو¿ ، تمہیں میں بتاتاہوں،جس پر نیاز اللہ نیازی نے کہا آجاو¿ باہر، مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا۔

علی محمد خان، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر وغیرہ نے معاملہ رفع دفع کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button