اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

’’میں پیشی پر گئی تو پیچھے سے بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا‘‘بشریٰ بی بی نے بڑا الزام عائد کر دیا 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہاہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹبلشمنٹ پر ہو گی ،عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل پیشی کیلئے آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا ، میں شہد استعمال کرتی ہوں ، واپس جا کے شہد کھایا تو طبیت بگڑ گئی ، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں ،بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک و قوم کی خاطر جیل میں ہیں،اگر انہیں کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔

بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ عمران خان کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے ، یہ کچھ بھی کر لیں  عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے ، حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے ، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثناء اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جانہیں رہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button