اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

کوئٹہ(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے لیویز تھانہ بوستان دفعدار کی مدعیت میں تحریک انصاف کے رہنماو¿ں شہریار آفریدی، خاتون رہنما شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کے خلاف پرچہ کاٹا گیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں نے بوستان کے علاقے میں بغیر اجازت جلسہ کیا اور شرکا کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔

پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے خلاف درج مقدمے میں بغاوت پر اکسانے، ریاست اور اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button