اسلام آباد(اے ون نیوز)تحریک انصاف اسلام آباد کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ، رو¿ف حسن گرفتار، تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا
اے ون ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکٹر جی ایٹ میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا جہاں اسلام آباد پولیس نے سیکرٹری اطلاعات رو¿ف حسن کو حراست میں لے لیا۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی ، بیرسٹرگوہر اور رو¿ف حسن اس وقت سیکرٹریٹ میں موجود تھے جبکہ ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہر موجود رہی۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی جبکہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی، پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ ہے، سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کر دیئے گئے ہیں۔