لاہور (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ کے پیش نظر 487 متحرک کارکنوں اور رہنماو¿ں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے گئے۔
کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کئے تھے۔
30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کئے گئے، ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کی گئی۔
پولیس نے جلسہ کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا گیا، نظربندی کے احکامات واپس لئے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔