اسلام آباد(اے ون نیوز)مری روڈ پر تحریک انصاف کا کار کن بجلی کے کھبے پر چڑ ھ کر بجلی کا جھٹکا لگنے سے تشویشناک حالت میں ہسپتال جا پہنچا۔
تفصیل کے مطابق کارکن بجلی کے کھمبے پر چڑھا تو وہاں آگ بھڑک اٹھی اور کارکن کو زور دار بجلی کے جھٹکے لگے جس کے بعد وہ کئی فٹ نیچے زمین پر آ گرا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کارکن کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈ یا پر وائر ل ہو رہی ہے