اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کرسکو گے، علی امین گنڈا پور

صوابی(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر یومِ سیاہ پر صوابی انٹرچینج کے قریب جلسے کا پنڈال سجایا۔

مرکزی قائدین کیلئے 40 فٹ اونچا اور 160فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا۔ کارکنوں کی کی بڑی تعداد شریک ہوئی،اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رات کی تاریکی میں مینڈیٹ چوری کیا گیا، عدلیہ آزاد ہوگی تو سیاسی استحکام ہوگا ، سیاسی استحکام ہوگا تو ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو تم برداشت نہیں کرسکو گے، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بھی تم ہار گئے اور وہ جیل میں بیٹھ کر بھی جیت گیا۔

انہوں نے کہا کہ سبز رنگ امن کی نشانی ہے، اب تک ہم نے اس سبز رنگ کو تھاما ہوا ہے، ہمیں سرخ رنگ تھامنے پر مجبور نہ کریں۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ اداروں اور عوام میں بہت بڑے فاصلے ہیں، نہیں چاہتے کہ اداروں سے ٹکراؤ ہو، یہ حکومت عوام کے دلوں پر راج نہیں کرتی ، ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی تک ہماری جدودجہد جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button