اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کا مقامی رہنما قتل

ایبٹ آباد(اے ون نیوز) ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس لرزہ خیز واردات کے سبب عام انتخابات کے کے دوران ایبٹ آباد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہر میں سکیورٹی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button