اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اڈیالہ جیل کے باہر بڑا احتجاج، پی ٹی آئی نے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو طلب کرلیا

اڈیالہ جیل احتجاج: پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی و سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کے لیے قومی اسمبلی کے ارکان اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احتجاج "تحریک تحفظ آئین پاکستان” کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا، جس کی نگرانی پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ اور دیگر عوامی سرگرمیاں منسوخ کرکے مکمل توجہ جیل کے باہر دھرنے پر مرکوز کرلی ہے۔ اس دوران ارکانِ صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے۔

مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل ہوچکی ہے جبکہ چاروں صوبوں کے ذمے داران نے احتجاجی شیڈول قیادت کو ارسال کردیا ہے۔

پارٹی کی ہدایت پر تمام ٹکٹ ہولڈرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور ضلعی صدور و کوآرڈی نیٹرز کو مرکزی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button