پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کیسے لوگ شامل ہیں؟انٹیلی جنس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (اے ون نیوز) تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق انٹیلی جنس ذرائع نے وفاقی حکومت کو رپورٹ جمع کرائی گئی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور ، شہریار آفریدی اور قاسم سوری گینگز لا رہے ہیں۔

اے ون ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے وفاقی حکومت کو رپورٹ جمع کرائی ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں مسلح جتھوں کی شمولیت کا خدشہ ہے ، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کی مظاہرین کی شکل میں لانگ میں شمولیت کی بھی اطلاعات ہیں جس سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی جانب سے حکومت کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ میں تخریبی عناصر کی موجودگی لا اینڈ آرڈر کا سنگین مسئلہ پیدا کر سکتی ہے، علی امین گنڈا پور ، شہریار آریدی ، قاسم سوری گینگز لا رہے ہیں،پہلے بھی پی ٹی آئی کے مارچ میں مسلح افراد اور اسلحہ پکڑا گیا تھا۔

انٹیلی جنس ذرائع کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کو جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، رپورٹ میں جن شہروں سے مسلح جتھو ں کے شامل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ان کے نام بھی بتائے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق گجرات، لاہور ، اٹک ،پشاور، بڈھ بیر سے مسلح جتھوں کی آمد کا خطرہ ہے، دہشتگرد تنظیمیں بھی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفا دے دیا – A1UK Tv اردو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button