اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 پنجابی مزدور جاں بحق

کوئٹہ(اے ون نیوز)بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس، سیکیورٹی اہلکار اور کارکنان جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاشوں ور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق پنجاب سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔

ا±دھر واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست اور سیکورٹی فورسز ان بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button