اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب شرمناک کام میں خیبرپختونخوا سے بازی لے گیا،رپورٹ منظر عام پر آ گئی

لاہور(اے ون نیوز)صوبہ پنجاب میں لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں سے زیادتی کے واقعات پر محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبے میں لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں سے زیادتی کےکیس زیادہ ہیں، لڑکوں سے زیادتی کا تناسب 69 فیصد جبکہ لڑکیوں سے زیادتی کا تناسب 31 فیصد رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں زیادتی کے سب سے زیادہ مقدمات گوجرانولہ میں درج ہوئے جبکہ زیادتی کے سب سےکم مقدمات راولپنڈی اور لاہور میں درج ہوئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے کئی واقعات رپورٹ بھی نہیں ہوتے، خوف اور معاشرتی مسائل کی وجہ سے بھی مقدمات رجسٹرڈ نہیں ہوتے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ والدین کا بچوں کا میڈیکل کرانے پر رضامندنہ ہونا بھی جنسی زیادتی کے مقدمات میں ایک رکاوٹ ہے، ایسے واقعات بچوں کو تنہائی کی طرف لے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button