اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے،سپریم کورٹ نے نااہلی کیس میں سابق ڈپٹی سپیکر کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے قاسم سوری نااہلی کیس مقرر نہ ہونے اور اسٹے برقرار رہنے پر رجسٹرار کو نوٹس جاری کردیا اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے،قاسم سوری کے خلاف کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

سپریم کورٹ میں  سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے قاسم سوری کا کیس مقرر نہ ہونے اور اسٹے برقرار رہنے پر رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے اندرونی سسٹم کیساتھ ہیراپھیری کی گئی،قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے،قاسم سوری کے خلاف کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے،مقدمات کیسے یکجا کرائے جاتے ہیں معلوم ہے،مقدمہ کیسے یکجا ہوا اور اتنا عرصہ مقررکیوں نہ ہوا اپنی انکوائری بھی کریں گے۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ قاسم سوری نے حکم امتناع لیکر پوری اسمبلی مدت کو انجوائے کیا،کون سا مقدمہ لگنا ہے کون سا نہیں سپریم کورٹ میں پہنچنے والے لمبے ہاتھ ختم کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button