کوئٹہ(اے ون نیوز)امریکا نے پاکستانی حکام کو اکبر بگٹی کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا تھا، بیٹے کا دعویٰ
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواب اکبر بگٹی کے بیٹے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کےامریکی حکام نے پاکستانی حکام کوپہاڑوں میں ان کے والد کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا تھا۔
نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا کہنا تھا کہ ان کے والد رابطے کے لیے امریکی سیٹلائٹ فون استعمال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی معلومات کی بنیاد پر پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا گیا جس میں ان کے والد شہید ہوئے۔