اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

14گھنٹے سے زائد مسلسل بارش ،گوادر ڈوب گیا، شہری نقل مکانی پر مجبور

گوادر(اے ون نیوز )گوادر میں 14گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

گوادر میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، سڑکیں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں اور دکا نوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کئی مکانات گر گئے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔نکاس کا مو¿ثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے،گوادر کے علاقوں ٹو باغ ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملابند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

جنت بازار اور بلال مسجد ائیرپورٹ روڈ پر بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔چیئرمین یوسی سربندن کے مطابق تیز ہواو¿ں کے باعث کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ گئی ہیں۔سربراہ حق دو تحریک بلوچستان کے نو منتخب ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ طوفانی بارش میں پورا گوادر شہر ڈوب گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذکی جائے۔

سینیٹر کہدہ بابر کہتے ہیں پورا گوادر شہر ڈوبا ہواہے، ضلعی انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو آگے آنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا طوفانی بارش کے باعث مچھیروں کی کشتیاں ٹوٹ چکیں، بلو چستان حکومت گوادر کو آفت زدہ قرار دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button