اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور میں ریکارڈ بارش نے تباہی مچا دی،7افراد جاں بحق

لاہور(اے ون نیوز) لاہور میں مون سون کے طاقتور سپیل اور کئی گھنٹوں کی نان سٹاپ بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بارش کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بارش کے دوران شہر کے متعدد علاقوں کے دورے کیے اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 3 افراد کرنٹ لگنے، 2 چھت گرنے اور ایک بچی ڈوبنے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ گھنٹوں سے تمام ٹیمیں لاہور کے دورے پر تھیں، انتظامیہ رات گئے سے سڑکوں پر موجود ہے، 291 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جو ریکارڈ بارش ہے، واسا کی ٹیم کو شاباش دینا بنتی ہے، ساری رات محنت کی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا رات 9 بجے تک اگلا سپیل آئے گا، کوشش ہو گی اگلا سپیل شروع سے پہلے پانی نکال لیا جائے، شہر کا سیوریج کا مسئلہ بڑا اور پرانا ہے، ہمارا ٹارگٹ ہے جلد سے جلد لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے، کمشنرز اور ڈی سیز فیلڈ میں موجود ہیں، ٹیم ورک اچھا ہو، سارے لوگ محنت کر رہے ہوں تو سب اچھا ہو جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button