اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے زیر آب،بجلی کا نظام درہم برہم

لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں رات سے شروع ہونے والا موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،بشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں،جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں رات 4 بجے سے شروع ہونے والا موسلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری ہے،اسلام پورہ ، گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، ہال روڈ، مال روڈ ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، نشتر کالونی، گلشن راوی، ہربنس پورہ سمیت شہر بھر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی مفلوج ہو گیا اور متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے ، موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ مری،کشمیر،گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button