کار میں سفر کے دوران سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے معافی مانگ لی۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئےدیکھا گیا تھا۔
تاہم بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیاگیا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کیلئے کچھ وقت کے لیے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو سفر کے دوران سیلٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔
مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم نے معافی مانگ لی امپورٹڈ حکومت کو مزید خرابیوں کی اجازت دینا حماقت ہو گی: عمران خان – A1UK Tv اردو: برطانوی وزیر اعظم نے معافی مانگ لی