تازہ تریندنیا

ملعون سلمان رشدی کو بڑی سزا مل گئی

نیویارک (اے ون نیوز) متنازعہ برطانوی مصنف سلمان رشدی نے اگست میں چاقو سے ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک آنکھ کی بینائی کھودی ہے جب کہ ان کا ایک ہاتھ بھی مفلوج ہوگیا ہے۔

لٹریری ایجنٹ اینڈریو وائلی نے ہسپانوی اخبار ایل پیس کے ساتھ ایک انٹرویو میں سلمان رشدی پر ہونے والے حملے کے بعد کی صورت حال پر بات کی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق وائلی نے رشدی کے زخموں کو ‘گہرا’ قرار دیا اور ایک آنکھ کی بینائی کے ضائع ہونے کا بتایا۔ وائلی کے مطابق حملے میں سلمان رشدی کی گردن پر تین سنگین زخم آئے، اس کے علاوہ بازو کے پٹھے کٹ جانے کی وجہ سے اس کا ایک ہاتھ ناکارہ ہوگیا ہے، رشدی کے سینے اور دھڑ میں تقریباً 15 مزید زخم ہیں۔ ایجنٹ نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کیا اب بھی سلمان رشدی ہسپتال میں ہیں یا کسی اور جگہ منتقل ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اگست میں نیویارک میں سلمان رشدی پر ایک مسلمان نوجوان نے اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہ ایک لیکچر دینے کیلئے موجود تھے۔ سلمان رشدی کو کئی زخم آئے تھے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز تک انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button