تھانہ ایئرپورٹ روڈ کی حدود میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ کرنے والے ملزم شایان ذوالفقار سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
راولپنڈی پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھا، ملزم شایان گاڑی میں فیملی کے ساتھ جا رہا تھا کہ اس کی فیملی سے تلخ کلامی ہوئی، اسی تلخ کلامی کی وجہ سے ملزم نے گاڑی سے اتر کر ہوائی فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے موقع پر بروقت پہنچ کر حالات پر قابو پایا اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے اس کو اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔