اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ٹی 20ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کی تباہ کن باﺅلنگ،لنکا ڈھا دی

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقی بولرز نے سری لنکن بلے بازوں کو دھول چٹا دی، پوری سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقا نے 78 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز کیساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں رضا ہینڈرکس 4، کپتان ایڈن مارکرم نے 12 اور ٹرسٹن سٹبس 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہینرک کلاسن 19 اور ڈیوڈ ملر 6 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسرنگا نے 2 جبکہ داسن شاناکا اور نووان تھشارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان وینندو ہسارنگا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس 19 رنز کیساتھ نمایاں رہے ، اینجلو میتھیوز 16 ، کمندو مینڈس 11، داسن شاناکا 9، چرتھ اسالانکا 6 اور پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ہسارنگا، سدھیرا سماراوکرما، متھیش پتھیرانا اور نوان تھشارا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کے آنرک نوکیے نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیگیسو رباڈا اور کیشو ماہراج نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button