اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے اعصاب شکن جنگ جیت لی

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے اعصاب شکن جنگ جیت لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مقدمے سے بری کر دیا،ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران نے صنم جاوید کے ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اور عدالت نے صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے بریت کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے صنم جاوید کوبری کرنے کا حکم دیا۔

صنم جاوید رہائی کے بعد وکلا کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہوگئیں،گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا تھا،خیال رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گوجرانوالا جیل سے رہائی کے بعد گرفتار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button