اہم خبریںتازہ ترینشوبز

فلم،ٹی وی ،سٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار سردار کمال انتقال کر گئے

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار سردار کمال دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کر گئے ان کی عمر 68برس تھی۔

وہ عرصہ دراز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کی نماز جنازہ کل (جمعرات) کو ادا کی جائے گی،ساتھی اداکار سخاوت ناز کے مطابق ان کے بیٹے لندن میں ہوتے ہیں ان کے آنے کے بعد تدفین ہو گی،سردار کمال نے اپنے طویل فنی کیرئیر کے دوران افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت فلم اور تھیٹر کے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

سید نور کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی بلاک بسٹر فلم” چوڑیاں“ سے ان کو حقیقی شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے ”دیساں دا راجہ“ سمیت لاتعدادفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بھارتی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔بھارتی پنجاب کے فنکاروں کے ساتھ بنائی جانے والی ”ڈرامے آلے “ اسی سال نمائش کے لئے پیش کی جانے والی ان کی آخری فلم تھی جبکہ ڈائریکٹر عادل عسکری کا سٹ کام ”موچی گیٹ “ان کے کیرئیر کا آخری ڈرامہ تھاجو کہ نجی چینل سے رواں سال آن ایئر ہوا تھا۔

مرحوم ان دنوں نجی چینل سے پیش کئے جانے والے مزاحیہ پروگرام ”مذاق رات“میں کام کررہے تھے ۔فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین اچھی خان ،ڈائریکٹر مسعود بٹ ،میڈم سنگیتا،پنجاب تھیٹر پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ،میگھا،ماہ نور،ندا چوہدری ،سدرہ نور،شاہد عزیز،اقبال عسکری، رائٹر،ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک سمیت سٹیج، ٹی وی اور فلم کی نامور شخصیات نے سردار کمال کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button