پاکستانتازہ ترین

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

غلط رپورٹنگ کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف سے معافی مانگ لی۔

خیال رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے 14 جولائی 2019 کو ایک آرٹیکل میں الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈز میں چوری کی۔

ڈیلی میل کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شہباز شریف کے متعلق تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی، قومی احتساب بیورو نے کہا تھا کہ چوری ہونے والی رقم میں ڈی ایف آئی ڈی کی سیلاب زدگان کیلئے دی گئی گرانٹ بھی شامل تھی۔

اب برطانوی اخبار نے وزیراعظم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وضاحت پرخوشی ہے، قبول کرتے ہیں کہ شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا، تمام الزامات جھوٹے ہیں اور ہم اس چیز پر شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، برطانوی عوام کے پیسے یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ میں خورد برد کا شہباز شریف پر الزام نہیں لگا۔

 برطانوی عوام کے پیسے یا ڈی ایف آئی ڈی گرانٹ میں خورد برد کا شہباز شریف پر الزام نہیں لگا۔

خیال رہے کہ شہبازشریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف اس آرٹیکل پر مقدمہ کردیا تھا۔

شہبازشریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ مضمون سے ان کی ’ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ‘ کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اس کیس کی 11 نومبر 2022 کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

عدالت نے مؤقف اپنایا تھا کہ اس مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے اور اب شہباز شریف کے وکلا عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں۔

اس سے قبل گیارہ نومبر کو ڈیلی میل کیس میں برطانوی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button